تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان ”پیٹ“ کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی

جنگ نیوز -
کراچی ... سمندری طوفان ”پیٹ“ کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی آبادیوں سے چالیس ہزار افراد کا انخلاء شروع کردیا گیا ہے ?وزیراعلی? ہاؤس کراچی سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور سمندر طوفان اور سخت بارشوں کے امکان کے پیش نظر زیریں سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر اور عمرکوٹ میں ہائی الرٹ کا حکم دیا?بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں?صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے زیریں اضلاع ٹھٹھہ،بدین،تھرپارکر اور عمرکوٹ کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور سلامتی کے مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے?انہوں نے ہدایت دی کہ ممکنہ متاثرین افراد کو ریلیف کیمپس میں رکھنے اور انکے کھانے پینے،طبی علاج کا فوری انتظام کیا جائے?علاوہ ازیں سندھ حکومت نے ساحلی علاقوں میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر رینجرز اور فوج کو تیار رہنے کی درخواست کردی جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے بندرگاہ پر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا?دوسری جانب ضلع بدین کے تمام ساحلی علاقوں سے مکینوں کا انخلا شروع کردیاگیاہے?ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو،ٹی ایم اے اور پولیس کے اہلکاروں نے ساحلی پٹی کے علاقوں سے مکینوں کا انخلاشروع کردیاہے?ڈی ڈی او ریونیوگولارچی کے مطابق دوسوسے زائد افراد کوزیروپوائنٹ سے گولارچی میں گرلز ہائرسیکنڈری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں منتقل کردیاگیاہے جبکہ صبح نوبجے تک مجموعی طورپرایک ہزار سے زائدافراد کی زیروپوائنٹ سے گولارچی میں قائم ریلیف کیمپ میں منتقلی کاکام مکمل کرلیاجائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.