تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیل غزہ کی ناکا بندی فوری طور پر ختم کرے ،بان کی مون

جنگ نیوز -
نیویارک ... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی طویل ناکابندی کی وجہ سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کا واقعہ پیش آیا? اسرائیل محاصرہ فوری ختم کرے? عرب لیگ نے ناکابندی ختم کرانے کیلئے سلامتی کونسل کے دروازے پر دستک دینے کا فیصلہ کرلیا? اُدھر امدادی قافلے کے رضاکاروں کا ترکی پہنچنے پر شانداراستقبال کیا گیا?بانکی مون نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے? اسرائیل امدادی قافلے پر حملے کی مکمل تفصیلات فراہم کرے? قاہرہ میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل عَمرو موسی? نے کہا کہ غزہ کی ناکابندی ختم کرانے کیلئے سلامتی کونسل جائیں گے? امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی ناکابندی میں نرمی کرنے کیلئے اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں? تاہم اسرائیل کو اسلحے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے غزہ آنے والے بحری جہازوں کو روکنے کا حق حاصل ہے? اسرائیل کا کہنا ہے کہ امدادی قافلے کے527 رضاکاروں کو ترکی اور یونان بھجوادیا گیا ہے? وطن پہنچنے والے زخمی ترک شہریوں کا شاندار استقبال کیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.