5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانوی اداکار پیٹریک اسٹیورٹ کیلئے نائٹ ہوڈکا خطاب
جنگ نیوز -
لندن ... اسٹار ٹریک سے عالمی شہرت حاصل کرنیوالے برطانوی اداکار پیٹریک اسٹیورٹ کوملکہ الزبتھ نے بکھنگم پیلس میں نائٹ ہوڈکے خطاب سے نوازاہے ?کئی دہائیوں سے فلم اورتھیٹر کے لیے خدمات انجام دینے والے برطانوی اداکار نے نائٹ ہوڈکاخطاب حاصل کرنے پرانتہائی خوشی کااظہارکیا اورکہاکہ وہ سب سے زیادہ مشکوراس انگریزی ٹیچرسیسل دورموندکے ہیں جس نے بچپن ہی میں انہیں اداکاری کی جانب راغب کیاتھا?69سالہ پیٹریک اسٹیورٹ کوشکسپئیرکے ڈراموں کی اداکاری کابھی ملکہ حاصل ہے?