5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہورمیں صبح سویرے تیز آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
جنگ نیوز -
لاہورمیں صبح سویرے تیز آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
لاہور…لاہور میں صبح سویرے چلنے والی تیز آندھی اور بارش کے بعد شہر میں موسم خوشگوار ہوگیا?محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک سو گیارہ کلومیٹر کی رفتار سے تیز آندھی ریکارڈ گئی جس کے بعد گرج چمک اور تیز بارش نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا ہے ? محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں یہ تبدیلی بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ مغربی ہوائیں ہیں جو زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہیں گی? آئندہ چوبیس گھنٹے موسم آبرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ دھوپ بھی نکلے گی ? شہر میں چلنے والی تیز آندھی اور بارش کے بعد واپڈا کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی معطل کردی گئی?