5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر جارج ڈبلیوبش بھی مقبول
جنگ نیوز -
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر جارج ڈبلیوبش بھی مقبول
نیویارک…سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک میں ایک اور اہم شخصیت کا اضافہ ہوگیا? سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش بھی اپنے سابق پاکستانی ہم منصب مشرف کی طرح آتے ہی چھاگئے? ہزاروں فینز نے خیر مقدم کیا?بدھ کو فیس بک جوائن کرنے کے چند ہی گھنٹوں میں سابق کاؤ بوائے صدر کے مداح 32 کے قریب پہنچ گئے?اور تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے? فیس بک پر انکے پہلی پوسٹ میں لکھا ہے "صدر بش ہمیشہ متحرک رہے?" اور پھر انکی جانب سے صدر کی حیثیت سے کیے گئے کچھ کام کا مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے? دوسری پوسٹ میں سابق خاتون اول لارا بش کی یادداشت Spoken From The Heart کی تعریف کی گئی? صدر بش کیلئے پیغامات زیادہ تر تو مثبت تھے اور انہیں فیس بک پر خوش آمدید کہا گیا? مگر کچھ دل جلوں نے لکھا "آپ بہت ہی نااہل صدر تھے? معیشت تباہ کرنے کا بہت بہت شکریہ"