تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان’پیٹ‘ آج پاکستان کا رخ کر سکتا ہے، محمد ریاض

جنگ نیوز -
کراچی…چیف میٹرولاجسٹ سندھ محمد ریاض نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ’پیٹ‘ شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور آج عمان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرح بڑھے گا?چیف میٹرولاجسٹ سندھ محمد ریاض نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کی سمت میں آج شام تک تبدیلی آئے گی اور اس کے بعد وہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کرلے گا?انہوں نے کہا کہ ابھی سمندری طوفان عمان کے ساحلی علاقوں کے نزدیک ہے اوراس کے ساحلی علاقوں تک اس کی شدت میں کمی آسکتی ہے?انہوں نے کہا کہ ’پیٹ‘ جب پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا تو اس کے بعد تیز بارش ہوسکتی ہے?سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظرسندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی شروع ہوگئی ہے?گولارچی میں اسکول میں قائم ریلیف کیمپ کے تمام دروازے بندہونے کے باعث متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں?بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان میں شدت کے بعدسندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی شروع کردی گئی ہے?ڈی ڈی او ریونیو بدین حاجن اجن کے مطابق رات سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک چارسوسے زائدمتاثرین کوزیرو پوائنٹ سے گولارچی میں گرلزاسکول میں قائم ریلیف کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے?دوسری جانب ریلیف کیمپ میں موجود متاثرین کا کہناہے کہ ریلیف کیمپ کے تمام دروازے بندہیں جس کے باعث وہ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں جبکہ کیمپ میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت ہے?ٹھٹھہ کے ساحلی شہرکیٹی بندرکی ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں?متاثرین کوگاڑھو،گھوڑاباری،کھاروچان اوربگھان کے ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا?لوگوں کومنتقل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے?ادھربلوچستان کے علاقے گوادر میں بھی ممکنہ طوفان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے شہرکے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144نافذکرکے تین دنوں کے لئے مچھلیوں کے شکار اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ تمام متعلقہ محکموں سمیت پاکستان بحریہ اوراسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے?گڈانی کے ساحلی علاقے میں واقع پوٹاگوٹھ کے مکینوں کوبھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے? ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ساحلی علاقوں گڈانی،ڈام،سونمیانی اور سپٹ میں دفعہ 144نافذ کردی ہے اور ان علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں ریلیف سینٹرقائم کردیے گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.