5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل سے پانی کا اخراج18سو کیوسک سے زیادہ ہو گیا
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل میں پانی کا اخراج 18 سو کیوسک سے بڑھ گیا ہے جبکہ شش کٹ پائن کے ایک امدادی کیمپ میں پانی داخل ہوگیا ہے اور یہاں موجود متاثرہ افراد کو جلد ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا?عطا آباد جھیل سے پانی کاخراج 1800کیوسک سے بڑھ چکا ہے اور جھیل میں پانی کی سطح میں کل سے اب تک ساڑھے پانچ فٹ اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد جھیل کی سطح 380 فٹ ہوگئی ہے?جھیل کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے گلمت میں چار مزید گھر ڈوب گئے ہیں جب کہ شش کٹ میں بھی دو گھر غرق آب ہو گئے ہیں ?شش کٹ پائن میں قائم کیے گئے کیمپ میں 15 خاندان مقیم تھے تاہم اس کیمپ میں جھیل کا پانی داخل ہوچکا ہے اور اب یہاں سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پرجلد ہی منتقل کیا جائے گا?ادھر ضلع ہنزہ نگر میں موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں?