تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فٹ بال ورلڈ کپ 2010 کا 11 جون سے جنوبی افریقا میں آغاز

جنگ نیوز -
کیپ ٹاؤن…فٹبال ورلڈ کپ 2010 کا 11 جون سے جنوبی افریقا میں آغاز ہو رہا ہے? ایونٹ میں شریک 32 ٹیمیں آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں ?فٹبال ورلڈ کپ کا گروپ بی دو مرتبہ کی سابق چیمپئن ارجنٹائن، نائجیریا، جنوبی کوریا اور یونان کی ٹیموں پر مشتمل ہے?یہ چاروں ٹیمیں دنیائے فٹبال کی اچھی ٹیمیں مانی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے گروپ بی کو خطرناک گروپ قرار دیا ہے، لیکن حالیہ فارم کو دیکھ کر اس گروپ سے فیورٹ ٹیم کا انتخاب مشکل نہیں?اس بات میں کوئی دو آراء نہیں کہ ارجنٹائن کی ٹیم اس گروپ سے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالے گی حالانکہ ساوتھ امریکن کوالیفائینگ راونڈ میں اس کی پرفارمنس اتنی تسلی بخش نہیں تھی لیکن ماہرین پر امید ہیں کہ میراڈونا کی قسمت اور لیونل میسی کا جادو ارجنٹائن کو کامیاب کروا سکتا ہے?اس گروپ کی دوسری فیورٹ ٹیم بلاشبہ نائجیریا ہے، افریقین پاور ہاؤس نائجیریا کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار فٹبال کی کالی آندھی کافی تباہی مچاسکتی ہے?ان دونوں فیورٹ ٹیموں کے درمیان گروپ کا میچ بھی کافی سنسنی خیز ثابت ہوگا جس میں آن لائن بیٹنگ سائٹس نے نائجیریا کو ارجنٹائن کے خلاف فیورٹ قرار دیا ہے?گروپ بی کے پلیئرز میں ارجنٹائن کے لیونل میسی سرفہرست ہیں اور ان کے ساتھ کارلوس ٹاویز بھی اس گروپ سے شائقین کیلئے توجہ کا مرکز بنے رہیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.