5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سرکلر ڈیٹ،اٹک آئل ریفائنری کے عارضی طور پر بند ہونے کا خطرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بتایا گیا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اٹک آئل ریفائنری کے عارضی طور پر بند ہونے سے فوج کو تیل کی سپلائی معطل ہو سکتی ہے?سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینٹر صابر بلوچ کی صدارت میں ہوا? پی ایس او کے ایم ڈی نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس او نے ریفائنریز کو123ارب روپے ادا کرنے ہیں، جبکہ حکومت نے پی ایس او کو 131ارب روپے دینے ہیں? اٹک پیٹرولیم کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ کی رقم ادا نہیں کی گئی تو نارتھ ریجن میں فوج کو تیل کی سپلائی معطل ہو جائے گی? وزرات خزانہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پیپکو کی ریکوری 98ارب روپے تک پہنچ گئی ہے اور فاٹا کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں101 روپے ادا کیے گئے ہیں? انہوں نے بتایا کہ پیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا جس سے پیٹرولیم سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے? کمیٹی نے 9 جون کو سینٹ کی پیٹرولیم اورتوانائی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے?