تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان،دوسالوں میں5سو سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی?

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…سی آئی اے کے نزدیک 2008کے موسم گرما سے اب تک 5سو سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں? برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز ‘کے مطابق ان ہلاکتوں میں14 اہم ترینعسکریت پسند رہنما بھی شامل ہیں جب کہ ان حملوں میں25درمیانی سطح کے رہنما بھی ہلاک ہوئے? تاہم ’رائٹر ‘نے آزاد ذرائع کے حوالے سے دعوی? کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی یہ ہلاکتیں 7سو سے12سو کے مابین ہیں ?امریکی خفیہ ایجنسیاں ان ہلاکتوں میں صرف پانچ فی صد عام شہریوں کے ہلاک ہونے کا دعو?ی کرتی ہیں جب کہ پاکستانی حکام کے مطابق عام شہریوں کی ہلاکتیں بہت زیادہ ہیں?اخبار کے مطابق سی آئی اے نے امریکی صدر اوباما کی انتظامیہ کے تحت پاکستان میں ڈرونز حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ان ڈرونز کو درمیانی سطح کی قیادت اور مشتبہ عسکریت رہنماو?ں کو ہلاک کرنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.