تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت،پہلے شوہر کے ملنے کے بعد خاتون کی دوسری شادی غیر قانونی قرار

جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک…بھارت میں مسلمان خاتون نے اپنے شوہر کی گمشدگی کے بعد دوسری شادی کرلی لیکن پہلے شوہر کے ملنے کے بعد مقامی کونسل نے اس خاتون کی دوسری شادی کو غیر قانونی قرار دے کر اسے پہلے شوہرکے پاس بھیج دیا ?بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ایک مسلمان خاتون نے پانچ سال قبل پہلے شوہر کی گمشدگی کے بعد دوسری شادی کر لی تھی? پانچ سال قبل اس کے شوہر کے گم ہونے سے قبل روشن کے دو بچے تھے? اس نے دوسری شادی غفار سے کی? سابق شوہرکے سامنے آنے کے بعد اس نے مقامی کمیونٹی کونسل میں اس سلسلے میں درخواست دائر کر دی ? گزشتہ ہفتے کونسل نے دوسری شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور روشن کواپنے سابق شوہرارشاد کے پاس جانے کا کہا?یہ بھارت میں کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل1999میں کارگل واقعے میں ایک 26سالہ گڑیا نامی خاتون نے اس جنگ میں اپنے خاوندعارف کے گم ہونے کے بعد دوسری شادی کر لی تھی تاہم جب عارف واپس آیا تو گاو?ں کی کونسل نے گڑیا کو اپنے پہلے شوہر عارف کے پاس جانے کا حکم دیا تاہمم کچھ ہی دنوں بعد گڑیا بلڈ پوائزن کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.