5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بی این پی کی اپیل پر بلوچستان کے کئی شہروں میں پہیہ جام ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکن کی ہلاکت اورگرفتاریوں کیخلاف وندر، مستونگ، پنجگور،نوشکی اوردیگرعلاقوں میں قومی شاہراہوں پرپہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے?بلوچستان نیشنل پارٹی نے کوئٹہ میں اپنے کارکن نصیر لانگو کی ہلاکت اور گرفتاریوں کیخلاف آج صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی ?تاہم پارٹی کے جنرل سیکریٹری حبیب جالب نے گزشتہ روز ہڑتال کے دوران عوام کی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں پہیہ جام منسوخ کرکے قومی شاہراہوں پرپہیہ جام کی کال دی تھی ? پارٹی کارکنوں نے مستونگ،سوراب اوروندرکے مقامات پررکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور نوشکی میں کوئٹہ تفتان آرسی ڈی ہائی وے بند کر دی? خاران، بسیمہ،پنجگوراوردیگر شہروں میں بھی پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے?