تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عالمی فوجی اخراجات رواں دہائی میں دگنے ہو گئے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…عالمی فوجی اخراجات گزشتہ دہائی کے مقابلے میں رواں دہائی میں تقریباً دگنا ہو کر1.53ٹریلین امریکی ڈالر ہوگئے? دنیا میں8100ایٹمی ہتھیار آپریشنل ہیں جن میں 2000 ہائی الرٹ پر ہیں جب کہ ان میں تین سو نیو کلئیر ہتھیاروں کو چند منٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے?برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے سویڈن کے ایک تھنک ٹینک کے حوالے سے بتایا کہ2008اور2009میں ملٹری اخراجات میں اضافہ5.9فی صد ہوا? 54فی صد ملٹری اخراجات میں اضافے کے ساتھ امریکا دنیا بھر میں سر فہرست رہا جب کہ دوسرے پر چین اور تیسر ے پر فرانس نے ملٹری اخراجات کیے? اعدادوشمار کے مطابق ایشیا ء میں فوجی اخراجات میں بہت تیزی آئی? عالمی سطح پر معاشی کساد بازاری نے کئی ممالک کو اپنی فوج کو اپ گریڈ کرنے سے باز رکھا? رپورٹ کے مطابق امریکا،روس،چین،برطانیہ،فرانس،بھارت ،پاکستان اور اسرائیل کے پاس اس وقت 8100کے قریب آپریشنل ایٹمی ہتھیارہیں?2ہزار ایٹمی ہتھیاروں میں سے300 کو انتہائی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جو چند منٹ میں چلائے جا سکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.