تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندر میں پھنسی 150ماہی گیر اور 35کشتیاں بحفاظت نکال کی گئی

جنگ نیوز -
کراچی …میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری طغیانی میں پھنسی ہوئی35 کشتیاں ساحل تک پہنچادیں،جن میں سوار150 ماہی گیروں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے?ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی لیفٹیننٹ کمانڈر شکیل خان کے مطابق سمندری طوفان کی آمد کے موقعے پر ایم ایس اے کے حفاظتی بیٹرے کو ساحلی علاقوں پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،جبکہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے عملے نے50 میل تک برق رفتار کشتیاں بھی بھیجی ہوئی ہیں،جو سمندر میں پھنسی ہوئی کشتیوں اور ان میں سوار ماہی گیروں کو باہر لانے کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، اسی سلسلے میں35کشتیوں میں سوار150 ماہی گیروں کو بھی باحفاظت نکال کر کراچی کے ساحل پر پہنچا دیا ہے? ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کراچی ہاربر،پسنی اور گوادرمیں ایمرجنسی رسپونس سینٹر بھی قائم کردیئے گئے ہیں،جس کی ہیلپ لائن1331ہے،جبکہ پی ٹی سی ایل کے نمبر 02199214624پر بھی کسی ہنگامی صورتحال میں اطلاع دی جاسکتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.