5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دبئی،برطانوی ائر ہوسٹس کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کی سماعت
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…دبئی میں ایک برطانوی ائر ہوسٹس کو اغوا کر کے اس کی ساتھ زیادتی کی گئی?برطانوی اخبار ’دی میل‘کے مطابق دبئی کی عدالت میں اس کیس کی سماعت کے دوران 25سالہ متاثرہ ائر ہوسٹس نے بتایا کہ گزشتہ سال12اکتوبر کو وہ اپنی بہن کے ساتھ نائٹ کلب سے اکیلی باہر نکل گئی اور وہاں سے گھر کے لئے ٹیکسی لینے کی کوشش کی تاہم اسی اثنا میں صبح کے 3.30بجے ایک 30سالہ اردنی شخص نے اسے دبئی مرینا ہوٹل سے گھر تککے لئے لفٹ دی لیکن وہ اسے عا م راستے کی بجائے ایک تاریک صحرا میں لے گیا جہاں اس نے اس کے ساتھ زبردستی کی? تاہم ملزم اردنی شخص سلیم نے عصمت دری اور شراب نوشی کے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا ? اس کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ ہوگی?