تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

2030تک کینسر سے سوا کروڑ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک…2030تک کینسر سے ایک کروڑ 33لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے?چینی اخبار’انگلش نیوز‘ نے عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ2030تک کینسر سے ہلاکتوں کی تعداد2008سے دگنا ہوجائے گی?2030تک اس بیماری سے متاثرہ2 کروڑ 14لاکھ نئے کیسز سامنے آجائیں گے?2008میں 76لاکھ افراد کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اورتقریباًایک کروڑ27لاکھ کینسر سے متاثرہ کیسز سامنے آئے? 2008میں 63فی صد کینسر سے اموات اور56فی صد نئے کیسز ترقی پزیر ممالک میں سامنے آئے تھے? اعدادوشمار سے یہ بات سامنے آئی کہ پھیپھڑوں کا کینسر زیادہ اموات کی وجہ بنا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.