5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گورنر اسٹیٹ بینک کے ا ستعفے کے بعد مالیاتی شعبے میں اہم تبدیلیوں کا آغاز
جنگ نیوز -
کراچی …گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا کے ا ستعفے کے بعد مالیاتی شعبے میں اہم تبدیلیوں کا آغازہوگیا ہے اور پہلے مرحلے میں وزیر علی کھوجہ کو چیئرمین این آئی ٹی مقرر کردیا گیا ?وزارت خزانہ کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ این آئی ٹی کے سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر وزیر علی کھوجہ کو نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تقرری3 سال کیلئے کی گئی ہے?وزیر علی کھوجہ اس سے قبل این آئی ٹی اور ایم سی بی بینک میں ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں?وزیر علی کھوجہ کی تقرری طارق اقبال خان کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے? چیئرمین طارق اقبال خان نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطویل عرصہ این آئی ٹی میں گزار چکے ہیں جبکہ انہوں نے اپنا استعفی?2007میں حکومت کو پیش کیا تھا جسے اب قبول کیا گیا ہے ?