تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی15 رکنی ٹیم کا اعلان آج کیا جا ئے گا

جنگ نیوز -
لاہور…ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی15 رکنی ٹیم کا اعلان آج کیا جا ئیگا ، فاسٹ بالر شعیب اختر کی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ? ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ15 جون سے سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں ہوگا،فاسٹ بالر شعیب اختر اور شعیب ملک نے کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا مگر ذرائع کے مطابق شعیب اختر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ?ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے بعض اراکین شعیب ملک کی بھی ٹیم میں شمولیت کے حق میں نہیں، ٹیم میں کپتان شاہد آفریدی اور نائب کپتان سلمان بٹ کے علاوہ کامران اکمل ، عمران فرحت، شاہ زیب حسن ، عمر امین ، عمر اکمل، اسد شفیق ، شعیب ملک ، فوادعالم ، محمد آصف ، محمد عامر، محمد عرفان ، عبدلرزاق، سعید اجمل، عبد الرحمان اور وہاب ریاض کے نام زیرغور ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.