تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان کل بھارتی گجرات سے ٹکرانے کا امکان، 8ہزار افراد کا انخلا

جنگ نیوز -
احمدآباد …سائیکلون پیٹ کل بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر آٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا? طوفان سے پہلے ہی ریاست میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ ہوگیا ہے? بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون گجرات سے ہزار کلومیٹر دورہے،جس کی رفتار75کلومیٹر فی گھنٹہ ہے? محکمے نے مچھیروں کو سمندر سے دور رہنے کی وارننگ مزید48گھنٹوں تک برقرار رکھی ہے?بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کچھ کے علاقوں کنڈالا اور ٹونا سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے، جبکہ جوناگڑھ، پوربندر اور جام نگر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں? سائیکلون سے پہلے سورت، جوناگڑھ، راجکوٹ سمیت گجرات کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.