5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور: تاجراور خواجہ سرا کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی مقامی عدالت نے خواجہ سرا سے شادی رچانے والے مقامی تاجر ملک اقبال اور خواجہ سرا رانی کی ضمانت منظور کرلی ہے?ایڈیشنل سیشن جج طاہر محمود خان نے ملک اقبال اور خواجہ سرا رانی کی ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں? اقبال اور رانی کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ دونوں کو سالگرہ کی تقریب کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں? ملک اقبال اور خواجہ سرا رانی کو آپس میں شادی کے الزام میں گزشتہ ہفتے پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا? ان کے ہمراہ دیگر43 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنھیں پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے?