5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نئی حج پالیسی کا اعلان، انفرادی اخراجات میں32 ہزار روپے تک اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے رواں برس حج کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اس کے انفرادی اخراجات میں32 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے? وفاقی وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں حج پالیسی کا اعلان کیا ، اس کے مطابق حج کیلئے درخواستیں کی وصولی 10 جون سے ہوگی جو25 جون تک جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دس ہزار عازمین حج کا اضافی کوٹہ دیا ہے اس طرح رواں سال1 لاکھ70 ہزار پاکستانی عازمین حج پر جائیں گے ، حامد سعید کاظمی نے بتایا کہ اس سال حج کی کوئی وی آئی پی پرواز نہیں ہوگی ، حج اخراجات کے فضائی کرایہ میں6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جبکہ کراچی سے حج کا خرچ2 لاکھ 26 ہزار اور دیگر شہروں سے 2 لاکھ38 ہزار روپے ہوگا?