تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان:بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی ،آبادی کی منتقلی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …سمندری طوفان پیٹ کے پیش نظر بلوچستان کے ساحلی علاقوں گڈانی ، سونمیانی اور ڈام میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کو اسپتالوں اور اسکولوں میں منتقل کیا جارہا ہے? ڈائریکٹر محکمہ موسمیات بلوچستان سیف اللہ شامی نے جیو نیوز کو بتایا کہ طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے آئندہ12گھنٹے اہم ہیں? اگرچہ طوفان کی شدت میں کمی کاامکان ہے لیکن اگرشدت کم نہ ہوئی تو بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ، پسنی، گوادر زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں?انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا سسٹم14گھنٹوں میں گڈانی،گوادر،اورمارہ،جیوانی اور بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں داخل ہوگا ?ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل حسن بلوچ نے بتایا کہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں ضروری حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں ?طوفان کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ہنگامی اقدامات کیلئے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیا گیااور خیمے ، کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں پرمشتمل دوٹرک لسبیلہ بھیج دئیے گئے ہیں جو آج متعلقہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.