5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
18ویں ترمیم مین واضح نہیں کہ ججز کے نام کون تجویز کرے گا ،سپریم کورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں18 ویں آئینی ترمیم کے کیس کی آج بھی جاری رہی ? عدالت نے نکتہ اٹھایا کہ آئینی ترمیم کے آرٹیکل175 اے میں یہ واضح نہیں ہے کہ ججز کے نام کون تجویز کریگا?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا17 رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے ? ججز تقرر سے متعلق آئینی ترمیم کے خلاف درخواست گزار ندیم احمد کے وکیل اکرم شیخ نے آج عدالتی وقفے سے پہلے بھی دلائل دیئے ? انہوں نے کہا کہ کابینہ کے نمائندے وزیرقانون اور حکومت کے پرنسپل لا آفیسر اٹارنی جنرل کو جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے برابر ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے ? انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی انتظامیہ سے علیحدگی کے اصول کو آرٹیکل175 اے کے ذریعے ختم کردیا گیا اور عدلیہ سے جج کا نام تجویز کرنے کا اختیار چھین لیا گیاہے?بنچ کے رکن جسٹس آصف سعید نے پوچھا کہ ججز تقرر کیلئے کون نام تجویزکریگا? اس پر آرٹیکل175اے خاموش ہے ? چیف جسٹس نے ایک فریق کے وکیل وسیم سجاد سے پوچھا کہ اگر کسی اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک ہی رکن ہو تو پھر ججز تقرر کا کیا طریقہ کار ہوگا ?