تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہنزہ نگر میں بارش سے مشکلات، اسپل وے کا کٹاؤ جاری

جنگ نیوز -
ہنزہ کی عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج اٹھارہ سو کیوسک سے بڑھ گیا ہے جبکہ پانی کے اخراج کے سبب اسپل وے کے کٹاؤ کا عمل جاری ہے?ذرائع کے مطابق عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج1800 کیوسک سے بڑھ چکا ہے ?جھیل میں پانی کی سطح میں کل سے اب تک ساڑھے پانچ فٹ اضافہ ہوچکا ہے اور جھیل کی سطح تین سو اسی فٹ ہوچکی ہے ?جھیل کی سطح بلند ہونے کی وجہ جھیل کی دوسری جانب واقع گلمت میں چار مکان اورشش کٹ میں بھی دو مکان ڈوب گئے ہیں ?ادھر ضلع ہنزہ نگر میں موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں?محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ گلگت ہنزہ میں اگلے دو روز وقفے وقفے سے ہوائیں چلے گی اور بارش ہوگی?ادھر شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا جس کے ذریعے امدادی سامان اور لوگوں کی آمدورفت کا عمل جاری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.