5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر ، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں ایمرجنسی نافذ
جنگ نیوز -
کراچی …سمندری طوفان اور بارشوں کے پیش نظروزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر ، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے?وزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا?اجلاس میں سمندری طوفان اور بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورت حال سے نمٹنے کا جائزہ لیا گیا?اس موقع پر وزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر ، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ?وزیراعلی? نے ٹھٹھہ اور بدین میں فوری طور پر لائف سیونگ بوٹس کی فراہمی اور کراچی میں ہنگامی طور پر نالوں کی صفائی کی ہدایات جاری کی ہیں?ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ساحلی علاقوں میں محفوظ عمارتوں والے اسکولوں میں ریلیف کیمپس قائم کرکے لوگوں کو وہاں منتقل کیا جائے ?