تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پتنگوں کی مدد سے ایک میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی

جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…بسنت کے موقع پر تو پتنگیں اڑائی ہی جاتی ہیں تاہم اب پتنگوں کی مدد سے بجلی بھی پیدا کی جاسکتی ہے?ایک امریکی بجلی گھر کے حالیہ پراجیکٹ کے تحت پن چکیوں کے بجائے پتنگوں کی مدد سے بجلی پیدا کی جائے گی جس کے لئے غیر معمولی طور پر بڑی بڑی پتنگیں تیار کی جائیں گی? سائنسدانوں کے مطابق یہ بڑی پتنگیں پن چکیوں کے مقابلے میں زیادہ اونچائی پر اُڑ سکتی ہیں اور اس لئے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں?اس پراجیکٹ میں بڑی بڑی پتنگوں کو خصوصی روبوٹس کی مدد سے اُڑایا جائے گاجو اگلے اٹھارہ ماہ میں باقائدہ کام شروع کردیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.