تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چین : گوانزی میں لینڈ سلائیڈنگ سے38افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی صوبے گوانزی میں لینڈ سلائڈنگ سے38افراد ہلاک ہوگئیاور14 افراد لاپتہ ہیں?31 مئی کو صوبے گوانزی میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس سے سڑکیں بلاک ہوئیں اور کئی گھر منوں مٹی تلے دب گئے?امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونیوالے افراد کو ڈھونڈنے کے لیے کوششیں کررہی ہیں?سرکاری میڈیا کے مطابق بارشوں سے چین کی27 کاؤنٹیز متاثر ہوئی ہیں جہاں سے80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے?تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں تک بارشیں نہیں ہوں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.