تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی :نارتھ کراچی اور کالا پل پر دو ڈاکٹروں کو قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی …گذشتہ رات سے اب تک کراچی کے علاقے نارتھ کراچی اور کالا پل میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو ڈاکٹروں کو جاں بحق کر دیا? پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں اپوا اسکول کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ڈاکڑ جنید شاکر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ? ڈاکڑ جنید شاکر اپنا کلینک بند کر کے گھر کی طرف جارہے تھے اس دوران ان کو نشانہ بنایا گیا?دوسرا واقعہ کالا پل کے قریب واقع ریلوے کالونی میں پیش آیا جہاں2 موٹر سائیکلوں پر سوار4 ملزمان نے نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے نیشنل میڈیکل کمپلیکس کے آر ایم او ڈاکٹر سید حسن علی شاہ کو گھر کی جانب جاتے ہوئے نشانہ بنایا?جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،جس کے بعد انکی میت کو تدفین کے لئے سیالکوٹ روانہ کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.