5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سمندری طوفان اومان سے 2سوکلو میٹر دور، تیز آندھی اور بارش شروع
جنگ نیوز -
مسقط…سمندری طوفان پیٹ سلطنت اومان کے مشرقی جزیرے مصیرہ سے 200کلو میٹر دور ہے ?مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا? ایک عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے جزیرہ مصیرہ اور ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں سے آبادی کے انخلا کا کام مکمل کرلیاہے?سلطنت کے مشرقی علاقوں بالخصوص مصیرہ جزیرے میں تندوتیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئی ہیں?محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت3.5سے بڑھ کر5درجے کی خطرناک سطح تک پہنچ جانے کا مکان ہے?اومان میں سول ڈیفنس ، فضائیہ اور پولیس کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ?سال2007میں اومان میں آنیوالے سمندری طوفان Gonu کے نتیجے میں50 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور4 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا ?