تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان پیٹ کی شدت میں اضافہ، اتوار کو پاکستان سے ٹکرائے گا

جنگ نیوز -
کراچی … محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیر ہ عرب میں بننے والا طوفان پیٹ سلطنت اومان کے ساحلی جزیرے مصیرہ سے صرف دو سوکلو میٹر دور ہے، جبکہ اتوار کو پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے? سمندری طوفان پیٹ اس وقت کیٹیگری فور میں داخل ہوچکا ہے، جوکہ ایک خطرناک کیٹیگری ہے، تاہم اس وقت اس وقت یہ طوفان پاکستان سے کافی دور ہے اور جب یہ طوفان پاکستانی ساحلوں سے ٹکرائے گا تو اس کی رفتار بہت کم ہوچکی ہوگی اور یہ کیٹیگری ون سے بھی نیچے جاچکا ہوگا? اس وقت سمندری طوفان 115ناٹیکل میل کی رفتارسے سلطنت اومان کی جانب گامزن ہے اور اومان کے ساحلوں پر تین روز گزارنے کے بعد اس طوفان کی شدت کیٹیگری تین سے کم ہوکر کیٹیگری ون رہ جائے گی? اس کے بعد یہ طوفان پاکستان کا رخ کرے گا? اتوار کے روز اس طوفان کی رفتار 34سے 39ناٹیکل میل فی گھنٹہ رہ چکی ہوگی? یہ طوفان اتوار ، پیر اور منگل کے دن پاکستانی ساحلی علاقوں میں گزارے گا? اس دوران بلوچستان میں اورماڑہ سے ایران کے علاقے چاہ بہار تک کے ساحلی علاقے اس طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں? اس کے بعد یہ سمندری طوفان ، طوفان بادوباراں میں تبدیل ہوکر سندھ کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بنے گا?اس کے بعد طوفان بادوباراں اور جھکڑ کا یہ سلسلہ سرحد پار کرکے بھارتی ریاست راجستھان میں داخل ہوجائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.