5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تیل کا رساؤ،جیمز کیمرون کی بحران سے نمٹنے کیلئے خدمات پیش
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…فارن ڈیسک… ’اوتار‘ اور ’ٹائی ٹینک‘ کے مشہور ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے سمندر میں تیل کے رساو? کے بحران سے نمٹنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر دیں?برطانوی اخبار’گارجین‘ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے سائنسدانوں،انجینئروں اور اعلی? حکام کے اس بحران سے نمٹنے کے لئے واشگٹن میں ہوئے اجلاس میں شرکت کی?اجلاس میں تیل کے رساو? کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اپنے نظریات پیش کئے? اوباما انتظامیہ کے زیر تحت ہونے والے اس جلاس میں سمندر میں کئی میل نیچے گہرائیوں میں نئی ٹیکنالوجی کا درست استعمال کرنے کیکوششکی جارہی ہے? دنیا میں ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم اوتار اور ماضی کی ریکارڈ یافتہ فلم ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر گہرے پانیوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ماہر مانے جاتے ہیں اور انہوں نے اپنی فلموں کی تیاری میں آب دوزوں کا استعمال کیا تھا?