5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: علی گڑھ کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے علی گڑھ میں ڈاکوؤں نے ایک بنک میں گھس کر عملے کو یرغمال بنا لیا ہے? پولیس ذرائع کے مطابق تین ڈاکو بنک کے اندر ہیں جن سے مقابلہ جاری ہے? ڈاکوؤں نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا ہے اور دستی بم گرنے کے باعث بنک کے باہر کھڑی متعدد موٹر سائکلوں کو آگ لگ گئی ہے? حکام کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گرفتار اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی گئی ہے، جب کہ بنک کا ایک ملازم بھی زخمی ہوا ہے?