تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سمندری طوفان :صدر زرداری کا ہائی الرٹ کا حکم

جنگ نیوز -
کراچی… صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمندری طوفان اورشدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر زیریں سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں ہائی الرٹ کا حکم دیا ہے? وزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ صدر مملکت نے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے? انہوں نے مزید کہا کہ ان اضلاع کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء اور سلامتی کے مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے، ممکنہ متاثرین کو ریلیف کیمپس میں رکھنے اور ان کے کھانے پینے، طبی علاج کا فوری انتظام کیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.