5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بولان:غیرت کے نام پر خاتون اور نوجوان کو قتل کردیا گیا
جنگ نیوز -
بولان…ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افرادکو قتل کردیا گیا?لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے گوٹھ باگڑو میں بھائی نے کاروکاری کے شبہ میں اپنی بہن صدف اورایک شخص جیون کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا،قتل کرنے کے بعدملزم فرارہوگیا? پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں?