تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کادرس دیا،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت وادی ہنزہ میں بننے والی مصنوعی جھیل کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں مخیرحضرات صنعت کار،تاجراورعوام خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈر ل بی ایر یا میں قائم کیمپ میں اشیاء خوردونوش،ادویات اورنقدعطیات جمع کروائے جارہے ہیں? دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورخالدیونس اور سیف یارخان نے بدھ کی شام خدمت خلق فاؤنڈیشن میں مرکزی امدادی کیمپ کادورہ کرکے امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیااوران پراطمینان اظہارکیااورکہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کادرس دیاہے اورایم کیوایم سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم شروع دن سے بلاامتیازرنگ ونسل دکھی انسانیت کی بے لوث عملی خدمت کررہی ہے?انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش دی اورانہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا?













































































































































































































































































































































































































وادی ہنزہ میں بننے والی مصنوعی جھیل کے متاثرین کیلئے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان وادی ہنزہ بھیجاجاچکاہے?


























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.