5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اور اس کے مضافات میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہونے کا امکان ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سے37ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے?جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب55فیصدہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں10سے14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ،جبکہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے?دوسری جانب کراچی کے ساحلی علاقوں میں27 سے33کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں?محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث سمندر کی لہروں میں ارتعاش پیدا ہو گیا ہے اور لہریں2.5سے4میٹر تک بلندہورہی ہیں ? ان کی اونچائی6سے8میٹر تک بھی ہوسکتی ہے?