تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

صدر گریجویٹ نہیں، پھر بھی ججز تقرری کی منظوری دیتے ہیں، سپریم کورٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں18 ویں آئینی ترمیم کے کیس کی سماعت آج بھی جاری رہی ? عدالت نے نکتہ اٹھایا کہ آئینی ترمیم کے آرٹیکل175اے میں یہ واضح نہیں ہے کہ ججز کے نام کون تجویز کریگا?چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا17 رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے ? ججز تقرر سے متعلق آئینی ترمیم کے خلاف درخواست گزار ندیم احمد کے وکیل اکرم شیخ نے آج دلائل مکمل کرلئے ? انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی انتظامیہ سے علیحدگی کے اصول کو آرٹیکل175 اے کے ذریعے ختم کردیا گیا ? بنچ کے رکن جسٹس آصف سعید نے پوچھا کہ ججز تقرر کے لئے کون نام تجویزکرے گا اس پر آرٹیکل 175 اے خاموش ہے? چیف جسٹس نے ایک فریق کے وکیل وسیم سجاد سے پوچھا کہ اگر کسی اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک ہی رکن ہو تو پھر ججز تقرر کا کیا طریقہ کار ہوگا ، اکرم شیخ نے ایک موقع پر کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے نان کوالیفائڈ افراد ، کوالیفائڈ لوگوں کے تقرر کی منظوری دیں گے ، اس پر جسٹس شاکراللہ جان نے ریمارکس دیئے کہ صدر مملکت گریجویٹ نہیں لیکن وہ ججز کے تقرر کی سفارشات کی منظوری دیتے ہیں? اس مقدمہ میں وفاق کے سابق وکیل ڈاکٹر باسط نے اس شوکاز نوٹس پر جواب داخل کرایا جو انہیں عدالت کو گمراہ کرنے کے الزام میں جاری کیاگیا تھا ? عدالت نے مقدمہ کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے اس کیس کی سماعت ہفتے میں چار دن کی جائے گی ? آئندہ ہفتے سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان دلائل کا آغاز کریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.