تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی میں کل میٹرک، انٹر ، ٹیکنیکل بورڈ اور جامعہ کراچی کے پرچے ملتوی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں کل ہونیوالے میٹرک کے عملی امتحانات،انٹرمیڈیٹ بورڈ، ٹیکنیکل بورڈ اور جامعہ کراچی کے تحت ہونیوالے تمام پرچے موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں?چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے باعث انٹرمیڈیٹ کے جمعے کوہونیوالے اسلامیات اورمطالعہ پاکستان کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں? انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے28جون کو ہوں گے?اسی طرح جامعہ کراچی کے مشیر امتحانات نے بھی اعلان کیاہے کہ4جون کو جامعہ کراچی میں ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے ہیں جبکہ میٹرک بورڈ کراچی نے بھی کل ہونیوالے عملی امتحانات ملتوی کردیئے ہیں تاہم ان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا?خراب موسم کے پیش نظر ٹیکنکل بورڈ کراچی نے بھی کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے ہیں جبکہ نئی تاریخ کے مطابق ٹی ایس سی کا پرچہ15جون اور ڈی اے ای کا ملتوی ہونے والا پرچہ23جون کو ہوگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.