تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

جنگ نیوز -
کراچی …بجٹ سے پہلے ہی حکومت سندھ نے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈالتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا?سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں چلنے والی تمام بسوں، منی بسوں اور کوچزکے کرایوں میں ایک روپے کااضافہ یکم جون2010سے نافذ عمل ہوگا? سندھ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے? جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اقبال دیوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرزنے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں دو روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا جسے حکومت سندھ نے منظور نہیں کیا? اقبال دیوان کا کہناتھاکہ کرایوں میں اضافے کی سمری پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی سے پہلے دستخط کردیئے گئے تھے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.