5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرار داد مسترد کردی
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس …اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرار داد مسترد کردی ? قرار داد میں غزہ جانیوالے امدادی قافلے پر حملے کی تحقیقات کیلئے آزاد مشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ? اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل ضد میں آکر ایک مرتبہ پھر اسرائیل کیخلاف کام کررہی ہے اور اُسے تحقیقات کا کوئی اختیار نہیں ? ترجمان نے کہا کہ قرار داد کے محرکین مثلاً پاکستان ، کیوبا ، سعودی عرب اور جبوتی جیسے ممالک میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال خراب ہے ? ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی میں ہلاک ہونیوالے نو افراد کی لاشیں ترک حکومت کی درخواست پر ترکی کے حوالے کردی گئی ہیں ?