5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آئر لینڈ کی کشتی750 ٹن امدادی سامان لے کر غزہ کی طرف رواں دواں
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس …آئر لینڈ کی ایک کشتی750 ٹن امدادی سامان اور15 رضا کاروں کو لے کر غزہ کی طرف رواں دواں ہے?آئرلینڈ فلسطین سولیڈیرٹی کمپین کی کشتی ایم وی راشیل کوری پر سوار افراد میں نوبل انعام یافتہ خاتون Mairead Maguire اوراقوام متحدہ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل Denis Hallidayبھی سوار ہیں ? کشتی پر سوار افراد کا تعلق آئر لینڈ ، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور اسکاٹ لینڈ سے ہے?اِس وقت یہ کشتی اُس مقام سے450 میل دور ہے جہاں اسرائیلی فوج نے6 امدادی کشتیوں پر حملہ کیا تھا ? کشتی ایک روز میں200 میل کا سفر طے کریگی اور امکان ہے کہ ہفتے کو اپنی منزل پر پہنچے گی ? منتظمین کے مطابق اگر اسرائیلی فوج نے کشتی کو روکنے اور رضاکاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کوئی مزاحمت نہیں کی جائیگی ?