5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
این آر او کا خالق پکڑا جائے جو آزاد گھوم رہا ہے، وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
برسلز…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ این آر او کے خالق کو پکڑ ا جائے جو آزاد گھوم رہے ہیں ?ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت عدلیہ بحال نہیں کرتی تو حکومت بھی چلی جاتی لیکن ججز بھی کبھی بحال نہیں ہوتے ?برسلزمیں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیلئے جیل بھی گئے ،ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو موجودہ حکومت نے بحال کیا?اگرعدلیہ بحال نہ کرتے تو زیادہ سے زیادہ ہماری حکومت چلی جاتی اور ججز کبھی بحال نہ ہوتے?وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے? میڈیا کو جمہوریت کے ساتھ دینا چاہیے? نوسال تک غیر آئینی غیر جمہوری حکومت کو برادشت کیا ہے،تو منتخب حکومت کو بھی برداشت کیاجائے?انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران ہمسایہ ممالک میں زیادہ ہے لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا?