تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسلام آباد:مظاہرہ کرنیوالے سرکاری ملازمین پر پولیس ٹوٹ پڑی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تنخواہوں میں اضافے اور مستقل ملازمت کیلئے اسلام آباد میں احتجاج کرنیوالے مختلف سرکاری ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا ? لاٹھی چارج ، پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے خواتین سمیت کئی افرادمتاثرہوئے، پولیس نے بعض مظاہرین کوگرفتاربھی کرلیاہے? پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا آغاز ، ملک بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکز نے کیا ? مظاہرے میں شامل سیکڑوں خواتین نے پریڈ ایونیو پہنچ کردھرنا دیا?مسلم لیگ قاف کے رہنماوں نے بھی مظاہرین سے یکجہتی کااظہارکیا?سرکاری ملازمین کی تنظیم کے ارکان اور خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے اساتذہ تنظیم کے مظاہرین بھی پریڈ ایونیو پہنچ گئے، بعض مظاہرین نے ریڈ زون کی حدود پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کی رکاوٹ عبور کرنا چاہی تو پولیس اہلکاروں نے ان پرلاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی? پولیس کی کارروائی سے مظاہرین پیچھے ہٹنے پرمجبورہوگئے تاہم پولیس نے ان کاپیچھاجاری رکھا، جس پربلیوایریامیں بھی جھڑپیں جاری رہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.