5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،مولانا سمیع الحق
جنگ نیوز -
کراچی …جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں ?احمدیوں کی عبادتگاہوں پر حملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے? یہ بات انہوں نے کراچی میں جمعیت علما اسلام س گروپ کے تحت دفاع اسلام اور استحکام پاکستان کے حوالے سے ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی?آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن ، اسلامی تحریک پاکستان اور دیگرجماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی? مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام اگر دوبارہ عمل میں آئے تو اسکی بنیاد سیاسی مفادات اور انتخابی اتحاد نہ ہو? انہوں نے کہا کہ طالبانائزیشن سوات اور وزیرستان سے جنوبی پنجاب پہنچ گئی ہے ?