5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی ناکام،ایک ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی? مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک زخمی ہے ?ڈاکوؤں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے ? پولیس حکام کے مطابق4 ڈاکو اورنگی ٹاؤن کے علاقے علی گڑھ بازار میں واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے ? اطلاع ملنے پرپولیس اور رینجرز کی نفری موقع پرپہنچ گئی?ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ڈاکوؤں نے بینک عملے سمیت متعدد افرادکو یرغمال بنالیا ? ڈاکوؤں نے فرار ہونے کے لیے فائرنگ کی اوردستی بموں پھینکے جس سے4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اوراملاک کو بھی نقصان پہنچا ? پولیس اور رینجرز نے جوابی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ? پولیس نے یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے زخمی سمیت تینوں ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم کا بیگ برآمد کرلیا?پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے?ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ?