تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہورمیں رات بھرسرچ آپریشن،85مشتبہ افراد زیرحراست

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہورمیں آج دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر رات بھرسرچ آپریشن جاری رہا،اس دوران85مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا?ایس ایس پی لاہورچودھری شفیق نے لاہورپولیس کو ریڈ الرٹ کردیا ہے، جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران ماڈل ٹاون سے آٹھ، کینٹ سے بارہ،سول لائنز سے دس، صدر ڈویژن سے تیرہ اوراقبال ٹاون سے 37مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا?تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں واقع چوبرجی کوارٹرزمیں بھی سرچ آپریشن کیا گیا،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی محمد وسیم نے شہریوں سے اپیل کی شہری اپنے اردگردمشتبہ اشخاص پرکڑی نگاہ رکھیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.