تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چنیوٹ:چناب نگرسے مشکوک شخص گرفتار،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
چنیوٹ:چناب نگرسے مشکوک شخص گرفتار،اسلحہ برآمد

چنیوٹ…چنیوٹ کے علاقے چناب نگرسے پولیس نے مشکوک شخص کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا?ڈی پی او چنیوٹ فیاض احمد سنبل کے مطابق چناب نگر کے علاقے دارالعلوم وسطی میں مقامی افراد نے مشتبہ شخص کوپکڑکرپولیس کے حوالے کیا ?پولیس نے تفتیش کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،تین میگزین اور پانچ سو گولیاں برآمدکرلیں?گرفتارشخص کومزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے?جبکہ ڈی ایس پی چناب نگرمحمد اسلم کے مطابق مشکوک شخص کے پاس سے دیسی ساختہ بم نما اشیابھی برآمد ہوئی ہیں جس کی چیکنگ کے لیے فیصل آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بلوالی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.