تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ : پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کا ریلیف آپریشن جاری

جنگ نیوز -
سندھ : پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کا ریلیف آپریشن جاری

کراچی…سندھ میں ممکنہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ نے بھی ریلیف آپریشن کے ذریعے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ان کی امداد کا کام شروع کردیا ہے?ممکنہ سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے دیگر اداروں کی طرح پاک بحریہ نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں اور امدادی کارروائیوں کا بھی آغاز کردیا ہے ? بحری افواج کے تحت سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، کیٹی بندر اور گھوڑا باڑی میں بھی امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں?پاک بحریہ کوسٹل کمانڈ نے ہنگامی بنیادوں پر سمندر کے کنارے آباد افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کرکے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کردیا ہے ? ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے علاوہ ان کی مدد کے لیے تاحال کوئی نہیں آیا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.