5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ:سائیکلون ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر نے کام شروع کردیا
جنگ نیوز -
سندھ:سائیکلون ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر نے کام شروع کردیا
کراچی…صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمدکی ہدایت پر قائم کئے گئے سائیکلون ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر نے کام شروع کردیا ہے?ممکنہ سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے?ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ اور میڈیکل سپریٹینڈنٹس کو اسپتالوں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے?صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبدالماجدنے ٹھٹھہ اور بدین میں اسپتالوں اور طبی مراکز کا معائنہ بھی کیا?