5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان کی جوہری صلاحیت بھارت سے کہیں زیادہ ہے،رپورٹ
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم…پاکستان بھارت سے زیادہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے جب کہ خوشاب میں دو پلوٹونیم ری ایکٹر کی تعمیر مکمل ہوتے ہیں اسلام آباد کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں سات گنا اضافہ ہو جائے گا?سوئیڈن کے ایک تھنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بھارت سے زیادہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے? اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ فاؤنڈیشن نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے پاس اس وقت60ایٹمی وار ہیڈ ہیں جبکہ خوشاب میں دو پلوٹونیم ری ایکٹرز کی تعمیر مکمل ہوتے ہی پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں سات گنا اضافہ ہوجائے گا اور وہ انتہائی مختصر وقت میں مزید100ایٹمی وار ہیڈ تیار کرسکتا ہے?رپورٹ میں دعوی? کیا گیا ہے کہ پاکستان نے چین سے جدید میزائل کے بلو پرنٹ حاصل کر لیے ہیں اور وہ دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے لیے ’رعد‘ میزائل کے ساتھ ’بابر‘ کروز میزائل کی رینج میں اضافے کی کوششیں بھی کر رہا ہے تاہم رپورٹ میں یہ بات واضح نہیں آیا کہ پاکستان ان میزائلوں کے ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کر رہا ہے? سوئیڈش تھنک ٹینک کی رپور ٹ کے مطابق جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس موجود70ایٹمی وارہیڈ پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے ناکافی ہوں گے?رپورٹ میں پاکستان کے درمیانی درجے کے دو بلیسٹک میزائل ’شاہین ٹو‘ اور ’غوری ون‘ کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی رینج میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے?